الپوزہ، 21؍ ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) بی جے پی نفرت او رتشدد پھیلارہی ہے اور ہم آر ایس ایس کے نظریہ کو ملک کی تقسیم کی اجازت نہیں دیں گے-کانگریس قائد راہول گاندھی نے پیرکے روز بھارت جوڑو یاترا کے دوران چترتھالہ کے قریب ان خیالات کااظہار کیا۔
کانگریس کارکنان کے ایک بڑے ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے گاندھی نے کہاکہ اگر نفرت اور غصہ کی پالیسیوں پر وہ عمل کرتے ہیں تو ملک کی ترقی ممکن نہیں ہے۔
اپنی 150دنوں کی طویل یاترا میں کیرلا کے اندر عوام کا امنڈ پڑنے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے گاندھی نے کہاکہ لوگ ان کی یاترا میں شامل ہورہے ہیں، کیونکہ وہ سمجھ رہے ہیں کہ ملک کا مستقبل خطرے میں ہے۔ گاندھی نے کہاکہ”کیا آپ سوچتے ہیں جیسے ملک کو تقسیم کیاجارہا ہے اس سے بے روزگاری جیسے مسائل حل ہوسکتے ہیں؟کیا آپ سوچتے ہیں کہ ایک منقسم معاشرہ اسپتالیں،سڑکیں بناسکتا ہے اور کیا بچوں کو تعلیم دے سکتا ہے؟ہندوستان کیلئے ایسے مسائل کا حل مشکل ہوجائے گا اگر نفرت کے راستے پر چلیں گے“۔
انہوں نے کہاکہ لوگ ضروری اشیاء کے لئے سب سے زیادہ قیمتیں ادا کررہے ہیں؟ملک کو تقسیم کرنے آر ایس ایس اور بی جے پی کے نظریہ کو ہم اجازت نہیں دیں گے اور ہم لاکھوں بے روزگار ہندوستان کو قبول نہیں کریں گے۔
ہم ایسے ہندوستان کوقبول نہیں کریں گے جہاں پر لوگ ضروری اشیا کی اونچی قیمتوں میں ڈوب رہے ہیں۔گاندھی نے کہاکہ پچھلے کچھ دنوں میں ان کی یارا کے دوران انہوں نے کیرالا میں اعتماد دیکھا ہے ریاست کے لوگ نفرت' غصہ اور تشدد پر یقین نہیں رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ "آج ہندوستان غصہ تشدد اور نفرت سے بھرا پڑا ہے۔ بی جے پی نے یہ نفرت او رتشدد کو پھیلایاہے۔ یہ ان کے ڈی این اے میں ہے اور اس کے نتیجے میں کچھ خاص لوگوں کو کھربوں کا فائدہ پہنچایاگیاہے"۔
کانگریس قائدین نے کہاکہ اس یاترا کو نہ صرف کانگریس کی رکنان بلکہ عام لوگ اوربعض دائیں بازوکارکنان حمایت کررہے ہیں۔
گاندھی نے کہاکہ سری نارائنہ گرواو رچاتامبی سوامی کال یا مہاتما ایان کالی آج زندہ ہوتے تو وہ بھی "بھارت جوڑو" کہتے۔ گاندھی نے کہاکہ انہوں نے کار کے بجائے پیدل چلنے کو ترجیح اس ملک میں کار خریدنے سے قاصر لوگوں کے احترام میں لیاگیا فیصلہ ہے۔